ڈینگی مریضوں کےلئے سی بی سی ٹیسٹ فیس 90 روپے مقرر

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کےلئے محکمہ صحت کو نئے ورکرز دے دئیے ،سب کی ٹریننگ اور فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے، تمام پرائیویٹ رہائشی سکیموں کو اپنے سائز کے مطابق سینٹری ورکرز کی خدمات حاصل کرنے ،اپنے علاقے میں انسداد ڈینگی کے کام کرانے کا پابند کیا جائے۔

صوبائی وزیر نے کہاتمام سرکاری محکموں کے سربراہوں سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے دفاتر ،سرکاری رہائش گاہوں پر ڈینگی ایس اوپیز پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔

جمال ناصر نے کہاڈینگی کے مریضوں کےلئے مختلف ٹیسٹوں کے ریٹ مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ فیس 90 روپے مقرر کردی،پی سی آر اور چند دیگر ضروری ٹیسٹوں پر بھی مستحق مریضوں کو 35 فیصد رعایت ہوگی۔