سابق وزیراعظم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماوں کے رابطے

دبئی (مشرق نیوز) استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنماوں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے دبئی میں رابطہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں۔ میاں نواز شریف نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنماو¿ں سے پنجاب کی سیاست پر گفتگو کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ایک اور ملاقات بھی کریں گے۔ نواز شریف آج شیخ زید روڈ کے ہوٹل میں ن لیگ امارات کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔