سانحہ 9 مئی فوج،ملکی سلامتی پر حملہ ،ملوث افراد کو چوک چوراہوں میں لٹکایا جائے،جاوید لطیف

لاہور (اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے سانحہ 9 مئی فوج، ریاست اور ملکی سلامتی پر حملہ ،ملوث افراد کو چوک چوراہوں میں لٹکایا جائے،جاوید لطیف نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ادارے نے خود احتسابی اپنے سے شروع کرکے اچھا پیغام دیا،امید ہے انصاف کرنےوالا ادارہ بھی عمل سے گزر ے گا،حاضر سروس کےساتھ ساتھ پراجیکٹ کو لانچ کرنے والوں کو گرفتار کر کے سزا نہ ملی تو 9مئی جیسا واقعہ دوبارہ ہو سکتا ہے اگر حاضر سروس لوگوں کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے تو سابق لوگوں کا بھی ہونا چاہیے۔

جاوید لطیف نے کہا سہولت کار ،ماسٹر مائنڈ جتنا بھی طاقتور ہو سزا ملنی چاہیے جو لوگ آئین سے ماورا قدم اٹھاتے ہیں ان پر تنقید اور احتساب کرنا لازم ہے، سہولت کاری کے تمام ثبوت مل گئے، ایک بندے کو بچانے کےلئے پاکستان کی تباہی کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاشروع دن سے کہہ رہے تھے سہولت کاری ہو رہی ہے اور ثابت بھی ہو گئی اداروں میں بیٹھے لوگ بھی مان رہے ہیں نواز شریف کے بغیر پاکستان کا چلنا مشکل ہے، ن لیگ ایک لمحہ بھی انتخابات آگے نہیں چاہتی،نواز شریف کا تجربہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکال سکتا ہے، جلد پاکستان آ کر انتخابی اتحاد کا خود بتائیں گے۔