لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ میں ملوث پیشہ ور شوٹر گرفتار،اگلا ہدف اعتزاز احسن تھے،ملزم کااعتراف

لاہور( کرائم رپورٹر)پولیس کی بڑی کامیابی،سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ میں ملوث سابق ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر محسن عرف لمبا کو گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دوران تفتیش ملزم محسن نے اعتراف کیا پی ٹی آئی رہنما زبیرخان نیازی کے کہنے پر لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی ، زبیر نیازی نے اپنا بندہ بھی گھر کی نشاندہی کےلئے ساتھ بھجوایا۔

کامران عادل نے کہا واردات کےلئے 10 لاکھ روپے میں معاوضہ طے ہوا، ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے، جلسے جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہوا،ملزم کے مطابق اگلا ہدف اعتراز احسن کے گھر پر فائرنگ کرنا تھا ، ملزم کے بیان کی مزید تصدیق کررہے ہیں،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے مزید کہا لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا مقصد وکلا اور حکومت میں تصادم کرانا تھا۔