نوازشریف،جہانگیر ترین کیلئے راہ ہموار،نااہلی مدت 5سال مقرر،بل منظور

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نوازشریف،جہانگیر ترین کیلئے راہ ہموار،نااہلی مدت 5سال مقرر،انتخابات کی تاریخ دینے کااختیارالیکشن کمیشن کے سپردقومی اسمبلی نے بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا ۔

الیکشن ایکٹ میں نئی ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت اب نااہلی کی سزا 5سال ہوگی ۔

ایکٹ 2023کے تحت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار صدر مملکت کےساتھ مشاورت کے بغیر الیکشن کمیشن کو مل گیا،الیکشن کمیشن شیڈول میں تبدیلی بھی کرسکے گا۔