نیویارک (مشرق نیوز) فٹ سال کی عالمی تنظیم اے ایم ایف کی جانب پاکستان کو ایشین فٹ سال چیمپئن شپ منعقد کروانےکی میزبانی مل گئی ہے۔ پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایا کہ پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن نے ایشین فٹ سال چیمپئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں،یہ چیمپئن شپ روواں برس دسمبر میں دبئی میں کھیلی جائےگی جس میں ایشیائی ممالک کی بارہ سے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کی باقاعدہ تصدیق اکتوبر میں کر دی جائے گی اس سلسلہ میں جب پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے صدر حضرت علی خان سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے پاکستان کو ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کی میزبانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پورے پاکستان کی فٹ سال کمیونٹی نے فٹ سال کی عالمی تنظیم (اے ایم ایف) کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حضرت علی خان نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلہ میں پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کی مالی معاونت کرنی چاہئے تاکہ ایونٹ کے لئے پاکستان ٹیم مضبوط ٹیم تیار کی جا سکے۔
پاکستان کو ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

















