کنول آفتاب نے گھریلو تشدد سے متعلق اپنے موقف پر معذرت کرلی
کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، اداکارہ و میزبان کنول آفتاب نے گھریلو تشدد سے متعلق دیئے گئے اپنے متنازع موقف پر معافی مانگ لی ہے۔کنول آفتاب نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔اس دوران ایک خاتون کی جانب سے گھریلو تشدد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کنول آفتاب نے انہیں تشدد کرنے والے شوہر کو برداشت کرنے اور بگڑے ہوئے شوہر کو سدھارنے کی کوشش کرنے کا درس دیا۔کنول آفتاب کا گھریلو تشدد پر پوچھے جانے والے دو سوالوں کا جواب دینا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بعد ازاں کنول آفتاب نے اپنے موقف کو تفصیل سے بیان کرنے کی غرض سے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔



















