سابق چیف جسٹس نے ملٹری کورٹس کیخلاف درخواست دائر کردی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق چیف جسٹس نے ملٹری کورٹس کیخلاف درخواست دائر کردی،جواد ایس خواجہ نے وکیل عزیز چغتائی کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ا ستدعا کی عام عدالتوں کے ہوتے ملٹری کورٹس کے ذریعے سویلینز کا ٹرائل غیر آئینی قرار دیا جائے، ملٹری کورٹس کے حوالے کیے گئے افراد کو کہاں رکھا گیا؟ ڈیٹا طلب کیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ملٹری کورٹس کو کارروائی سے روکنے اور کوئی بھی حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے،جواد ایس خواجہ نے کہادرخواست گزار کا مقصد کسی جماعت یا ادارے کی حمایت یا حملے کو سپورٹ کرنا نہیں،عام شہریوں کےخلاف کیس چلانے کا فورم کرمنل کورٹس ہیں،کورٹ مارشل کی کارروائی صرف مسلح افواج کے اہلکاروں کےخلاف ہوسکتی ہے، ملٹری کورٹس کے فیصلوں کا بنیادی حقوق پر براہ راست اثر پڑے گا۔