مسجد نبوی میں عازمین کو گرمی سے بچانے کے 5 طریقے متعارف

مدینہ منورہ (مشرق نیوز) مسجد نبوی کے نگران ادارے نے زائرین کو گرمیوں کے دوران گرمی کی شدت سے بچانے کیلئے متعدد ذرائع تیار کیے ہیں۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق اعلی کارکردگی کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم ان ذرائع میں سے ایک ہے جس کے مرکزی ایئر کنڈیشننگ سٹیشن کا رقبہ 70,000 مربع میٹرپر مشتمل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس میں دنیا کا سب سے بڑا واٹر کولنگ کنڈینشرسسٹم شامل ہے۔ اس کیلئے جدید ترین طریقے اور ٹیکنالوجیزسے لیس 3400 ٹن ایئرکنڈیشن نصب ہیں جو چھ حصوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ ایئر ٹریٹمنٹ، ڈسٹری بیوشن اور کولنگ کیلئے 151 یونٹس شامل ہیں۔مسجد نبوی میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے استعمال ہونےوالی بڑی بڑی چھتریاںمسجد نبوی میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے استعمال ہونےوالی بڑی بڑی چھتریاں،مسجد نبوی میں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے اس کے صحنوں میں 250 بڑی چھتریاں بھی نصب کی گئی ہیں جن کی اونچائی 15 میٹر اورچوڑائی 14 میٹر ہے۔ ایک چھتری کا وزن 40 ٹن ہے۔ یہ خودکار نظام کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ ان کی مدد سے بھی مسجد نبوی کے صحنوں میں نمازیوں کی حفاظت اور سورج کی تپش سےبچنے میں مدد ملتی ہے۔ بارش کی صورت میں پھسلنے اور گرنے کے خطرات سے بچانے کیلئے سپرے پنکھے بھی لگائے گئے ہیں۔