ٹانک (مشرق نیوز)سربر اہ پی ڈی ایم فضل الرحمن نے کہاہے پی ٹی آئی کابیرونی ایجنڈا پاش پاش کردیا،موم بتی مافیا اور اسرائیل رو رہا ہے،فضل الرحمن نے ٹانک پیزو روڈ توسیعی منصوبے کاافتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاپی ٹی آئی کےخلاف کلمہ حق بلند کیا،پہلے ہی کہا تھا پی ٹی آئی کے پاس بیرونی ایجنڈا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر موم بتی مافیا ،اسرائیل رو رہا ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہافرینڈ آف اسرائیل کمیٹی کے اراکین چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت میں رو رہے ہیں، پاکستان مخالفت میں ڈی پورٹ خاتون بھی ایک شخص کی حمایت کر رہی ہے،بلاوجہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف باتیں نہیں کیں، پی ٹی آئی حکومت کا تختہ الٹ کر فتنے کی سرکوبی کر دی۔
فضل الرحمن نے کہاملکی اسلامی شناخت کو متعارف کرائیں گے، پسماندہ ضرور ہیں لیکن ایسا نہیں پاس وسائل نہیں،فضل الرحمن نے کہاٹانک شہر کو ہمیشہ پینے کے پانی کی شکایت رہی ہے، گومل زام ڈیم سے پینے کا صاف پانی ٹانک کو فراہم کریں گے، پینے کے پانی کا منصوبہ 100 ارب کا ہو گا،بڑے منصوبوں کی وجہ سے کچھ آبادیاں بھی متاثر ہوتی ہیں لیکن آبادیوں کے حقوق غصب نہیں ہوں گے، سی پیک کےساتھ یارک انٹرچینج سے ٹانک کو ملائینگے،ملک میں دہشت گردی بار بار سر اٹھاتی ہے، امن و امان کی ذمہ دار حکومت ہوتی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے قیام امن کیلئے کچھ نہیں کیا۔
پی ٹی آئی کابیرونی ایجنڈا پاش پاش،موم بتی مافیا اور اسرائیل رو رہا ہے،فضل الرحمن
















