لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکوچ جاوید میانداد نے کہاہے انتہاءپسند مودی کوبھارتی لوگ ہی ماریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہاکرکٹ میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے لیکن بھارت پاکستان آنے کےلئے تیار نہیں اگر میں ہوتا تو بھارت جاکر کھیلنے سے فوری طور پر انکار کر دیتا ،بھارت کھیلنے کےلئے نہیں آتا تو پاکستان کو بھی نہیں جانا چاہیے،نریندر مودی نے تو کرکٹ،بھارت دونوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ، مودی انتہا پسند شخص ہے ،ایک وقت آئے گا بھارت کے اپنے لوگ مودی کوماریں گے۔
میانداد نے مزید کہاآپ کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہتے ہیں آپ بھی آئیں اور ہاتھ بڑھائیں، بات کریں تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں ،کھیلوں کو فروغ ملے۔
انتہاءپسند مودی کوبھارتی لوگ ہی ماریں گے، میانداد

















