کبریٰ خان کی سالگرہ پر مداح نے انوکھے انداز میں جشن منایا، ویڈیو وائرل

لاہور (مشرق نیوز) خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ایک مداح نے ایسے انوکھے انداز میں جشن منایا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔کبریٰ خان نے 16 جون کو 30 ویں سالگرہ منائی ۔عموما ً یہ دیکھا گیا ہے کہ مداحوں کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر اپنی پسندیدہ اداکار وںکو مبارکباد دی جاتی ہے، نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جاتا ہے یا پھر کوئی اچھا سا تحفہ بھیجا جاتا ہے، لیکن کبری خان کے مداح نے جشن منانے کا انوکھا انداز ڈھونڈ نکالا اور سالگرہ کی مناسبت سے بریانی کے ڈبے پیک کیے اور لوگوں میں تقسیم کر دئیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔کبری خان نے جب مداح کی ویڈیو دیکھی تو وہ کافی حیران ہوئیں۔ انہوں نے اس پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے شیئر کیا۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ یہ سب سے خوبصورت تحفہ ہے جو آپ نے مجھے دیا ہے، میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتی، آپ نے مجھے جذباتی کر دیا، سچ کہوں تو اس کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔