پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 6دہشتگردگرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 6دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملتان 3، گوجرانوالہ 2اور ڈیرہ غازی خان سے ایک خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا ۔

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے ، ترجمان کے مطابق دہشتگردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، لیپ ٹاپ پرائما کارڈ اور 18ہزار 800 روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔