پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی بحالی فیصلے کیخلاف اپیل 21جون کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی بحالی فیصلے کیخلاف اپیل 21جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔

رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی،عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے، 21 جون کو کیس کی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔