سرینگر(مشرق نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاست دہشتگردی میں مزید 5کشمیری شہید ہوگئے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے 5کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کیا، کپواڑہ اور قریبی علاقوں کے محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا،قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا، کشمیریوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی،کپواڑہ اور نواحی علاقوں میں ناکہ بندی جاری ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں، بھارتی فورسز کے مظالم کیخلاف نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، مزید 5 کشمیری شہیدکردئیے



















