اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاہے میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے ،پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اتفاق رائے پیدا کریں،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا نیا بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک کے خدوخال کے مطابق بنایا گیا ،جی ڈی پی گروتھ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات شامل ہیں،ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، نئے بجٹ میں 223 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات لیے ،نئے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہوں گے
انہوںنے مزید کہاعالمی مہنگائی میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی مہنگائی کم ہوئی ،وزیراعظم سمیت دیگر جماعتوں کے لیڈرمیثاق معیشت کےلئے سنجیدہ ہیں،اجلاس میں قائمہ کمیٹی خزانہ نے برانڈڈ کپڑوں اور آئٹمز پر سیلز ٹیکس ریٹ 12 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی مخالفت کردی۔
میثاق معیشت وقت کی ضرورت ،پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اتفاق رائے پیدا کریں،عائشہ غوث پاشا
















