قریشی کی عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

لاہور ( ) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔


جج اعجاز احمد بٹر نے شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی اور پولیس کو شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔