ملتان (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ریاست کا رشتہ مکان اور مکین کا نہیں پاکستان کو مسجد سمجھتے ہیں۔ملتان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انتخابی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ خوشحال پاکستان، کرپشن فری پاکستان کیلئے بھی اہم قدم ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کوماں کی گود کی طرح ایک مقدس گود سمجھتے ہیں، ہم اس پاکستان کی تلاش میں ہیں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔سراج الحق نے کہا کہ اس پاکستان کی تلاش میں ہیں جہاں حکمراں تک عوام کی رسائی ہو، آج عدالتوں میں انصاف کی بجائے چہروں کو دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کونسا ایسا شعبہ ہے جس پر ظالموں نے ڈرون حملے نہیں کئے، جو بھی وزیر خزانہ آتا ہے، کہتا ہے کہ وسائل کم ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ کون ہے جو توشہ خانے میں شامل نہیں؟ نیب کے دفاتر میں کون ہے جس کا نام نہیں ؟
ریاست کا رشتہ مکان اور مکین کا نہیں، پاکستان کو مسجد سمجھتے ہیں: سراج الحق

















