مشکلات کے باوجود صبر سے کام کرتا رہا : انور رفیع

لاہور (مشرق نیوز) سینئر گلوکا رانور رفیع نے کہا ہے کہ کام کوئی بھی ہو بھرپور محنت کے بغیر کامیابی نہیں ملتی ،میں نے اپنے گھر والوں کی مخالفت کے باوجود محنت کی اور گلوکاری کے شعبے میں اپنا نام اور مقام بنانے میں کامیاب ہوا ۔ ایک انٹر ویو میں انور رفیع نے کہا کہ مجھے بھی نام بنانے کے لئے بڑی مشکلات پیش آئیں لیکن میں نے صبر کے ساتھ محنت جاری رکھی اور مجھے اس صبر کا پھل مل گیا ، مجھے خدا کی ذات نے بڑی عزت اور مقام دیا جس پر جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔