شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، محکمے کی بہتری اوّلین ترجیحات ہیں :ایم ڈی واسا
لاہور(اپنے نمائندے سے) ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور محکمہ کی بہتری میں اوّلین ترجیحات ہیں۔ ایک سال قبل محکمہ مالی مسائل کا شکار تھا آج ایک سال مکمل ہونے تک ماہانہ ریکوری میں 43کروڑ کے اضافہ سے 93کروڑ آمدنی حاصل کی جارہی ہے ۔ ایک ارب روپے ماہانہ ریکوری ہدف آئندہ ماہ تک حاصل کر لیا جائےگا۔ سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبوں میں پیش رفت الیکٹرانک ٹینڈرنگ جیسے جدید منصوبوں کا قیام کر کے کرپشن کرنے کے دروازے ہمیشہ کیلئے بندکر دئیے گئے۔ ایک سال مکمل معاشی اور انتظامی امور میں بہتری شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شکایات کا ازالہ 24گھنٹے میں کرنے کے عملی اقدامات ماہانہ ریکوری 50 کروڑسے 93کروڑ تک حاصل سالانہ ریونیو کولیکشن کو 6 ارب سے تقریباً 9 ارب تک پہنچا دیا گیا ،نادہندہ ہاﺅ سنگ سوسائٹیز سے کروڑوں کی ریکوری غیر قانونی صارفین اور ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کریک ڈاون اور قانونی کارروائی کی گئی ہے مزیدان کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل میں بہتری لانے کی خاطر عملی اقدامات کئے گئے ہیں بطور ایم ڈی لاہور کا چارج سنبھالتے ہی ہنگامی بنیادوں پر ایسے بہترین اقدامات کئے جس سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ایک سال میں واسا لاہور کے صارفین کو بہترین سروس ڈیلیوری واسا لاہور کی اوّلین ترجیح رہی ہے۔ شکایات کی موثر ہینڈلنگ اور ٹریکنگ کیلئے ایک مربوط پلیٹ فارم و ڈیش بورڈ کا نفاذ عمل میں لایاگیاہے عوامی شکایت کے ازالے کا وقت 48 گھنٹے کی بجائے 24 گھنٹے کر دیا گیا تاکہ جلد از جلد عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے بہترین نگرانی و کارکردگی کے جائزہ کے لیے ڈیجیٹل پرفارمنس ڈیش بورڈ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ہر ٹاون کی سطح پر جدید ترین ڈیجیٹل شکایتی مراکز کا قائم کیے گئے۔پانی کے کنکشن کے حصول و ریگولرائزیشن کے پراسس کو بے حد آسان کیا گیا سالانہ ریونیو کولیکشن کو 6 ارب سے تقریباً 9 ارب تک ہو چکا ہے۔ اس طرح ماہانہ ریونیو 50 کروڑ کو ماہانہ 93 کروڑ سے بھی زائد ہو گئی ہے ریونیو کی سرگرمیوں کی رئیل ٹائم ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ عمل میں لایا گیا نادہندہ ہاﺅ سنگ سوسائٹیز سے کروڑوں کی ریکوری غیر قانونی صارفین اور ڈیفالٹرز کےخلاف سخت کریک ڈاﺅن اور قانونی کارروائی کی گئی آن لائن بل جمع کرنے کا نظام جس سے صارفین بغیر لائنوں میں لگے گھر بیٹھے بل جمع کروا سکتے ہیں بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ کمی لانے کیلئے انرجی مینجمنٹ سسٹم کا قیام اور سولرائزیشن کی تنصیب ایندھن جیسے کہ ڈیزل پٹرول کے استعمال کی نگرانی کیلئے گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور جنریٹرز پر جدید مانیٹرنگ ڈیوائسز کی تنصیب کو عمل میں لایا گیا۔گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ الائنس کے اندر تکنیکی مدد کیلئے بوڈاپیسٹ واٹر ورکس (BWW) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی گئ۔واسا واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ، ISO-17025 کے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز سمیت بہتری کے اقدامات کیے گئے واسا کے ٹریننگ سینٹر کو مکمل فعال اور افسران و عملہ کے تربیتی پروگرام شروع کروائے گئے ہیں ٹیوب ویل اور ڈسپوزل اسٹیشن کی بحالی کی خدمات کی اوٹ سورسنگ کروائی گئی یوٹیلیٹی بل پرنٹنگ اور ڈسٹری بیوشن سروسز کے لیے بیرونی معاہدہ ریٹائرڈ ملازمین کو مدد فراہم کرنے کیلئے ایک وقف پنشن سیل کی تشکیل کی گئی چوری کو روکنے کیلئے زیرو سکریپ ویلیو مین ہول کور کا نفاذواسا لاہور کے افسران کو بین الاقوامی تربیتی پروگرامز اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کی سہولت فراہم کی گئیں بہتر کارکردگی کے لیے ڈیجیٹلائزڈ طبی سہولت کے طریقہ کار کا نفاذتنظیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہیڈ آفس کی نئی عمارت کی تعمیرجاری ہے۔ ٹیوب ویل کے اوقات میں 16 گھنٹے سے 10 گھنٹے کر کے زیر زمین پانی پر پریشر میں کمی لائی گئی ٹیوب ویلز کے آپریشنل اوقات کو ٹریک کرنے کیلئے نگرانی کے آلات کا استعمال بارشی پانی کو محفوظ بنانے والے مزید دو زیر زمین واٹر ٹینکس کا قیام پانی کو بچانے کیلئے سروس سٹیشنوں پر ری سائیکلنگ پلانٹس کو مکمل فعال کیا گیاہے پانی ضائع کرنے والوں کو سزا دینے کیلئے چالان سسٹم کا نفاذ لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبوں میں پیش رفت الیکٹرانک ٹینڈرنگ جیسے جدید منصوبوں کا قیام کر کے کرپشن کرنے کے دروازے ہمیشہ کیلئے بندکر دئیے گئے ۔موجودہ اور نئے انفراسٹرکچر کی درست نشاندہی کیلئے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (GIS) کا استعمال کیا گیاہے ۔

















