ملازمین کو صحتمند زندگی مہیا کرنا پنجاب پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے :عثمان انور
لاہور (ہیلتھ رپورٹر+ کرائم رپورٹر) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب پولیس کے زیرانتظام پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی بہتری کے حوالہ سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان، ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف اور ڈاکٹر عاصم الطاف، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ملک، ڈی آئی جی ڈاکٹرانعام وحید، ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے آرپی اوراولپنڈی سید خرم علی، آرپی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف، پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج پروفیسر جہانگیر سرور، اقبال حسین ڈوگر و دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان اور ڈی آئی جی ڈاکٹرانعام وحید نے اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت اور آئی جی پنجاب کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ملازمان کی سکریننگ کیمپ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ آئی جی پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے نگران وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے پولیس ویلفیئرہسپتال لاہور کو میوہسپتال،پولیس ویلفیئرہسپتال گوجرانوالہ کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور پولیس ویلفیئرہسپتال راولپنڈی کو راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ منسلک کردیاگیاہے۔پنجاب پولیس کے زیرانتظام ویلفیئرہسپتالوں کو سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کرنے کا بنیادی مقصدپولیس ملازمین کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب پولیس ویلفیئرہسپتالوں کو ایچ آرسمیت ہر قسم کی تیکنیکی معاونت فراہم کرےگا۔اس حوالے سے محکمہ صحت اور پنجاب پولیس کے درمیان جلدایک معاہدہ بھی سائن کیا جائےگا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ علاج ومعالجہ کے حوالے سے محکمہ صحت اور پنجاب پولیس کا آپس انتہائی اہم رشتہ قائم ہے۔پنجاب پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں موجودڈاکٹرزوعملہ کی ٹریننگ و کپیسٹی بلڈنگ کی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں آئی سی یواور آو¿ٹ ڈورسروسزکو مکمل فعال بنایاجائے گا۔گرفتارملزمان کے میڈیکل ٹیسٹ سمیت دیگرعلاج معالجہ کیلئے پولیس ویلفیئرہسپتالوں کی استدکارمیں اضافہ انتہائی اہم ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کیلئے بھی پنجاب پولیس اقدامات اٹھائی گی۔ سرکاری ہسپتالوں کی سیکیورٹی کو سکیورٹی آڈٹ کے بعد مزیدبہتربنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں موجودپولیس چوکیوں کومزیدفعال بنایاجائےگا۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔لاہورمیں پولیس ویلفیئر ہسپتال بنانے کاکریڈٹ ڈاکٹرحیدراشرف کوجاتاہے۔ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کی سکریننگ کے انتظامات کروانے پر محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں ڈاکٹرودیگرعملہ کی کمی کوترجیحی بنیادوں پرپوراکیاجائےگا۔پولیس ویلفیئرہسپتالوں کی ری ویمپنگ انتہائی اہم ہوچکی ہے۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز نے کہا کہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں ہفتے ہی پولیس ویلفیئرہسپتالوں کی بہتری کیلئے روڈمیپ وضع کردیں گے۔



















