اسلام آباد (مشرق نیوز) رواں ماہ ماریشس میں ہونے والے 4 ملکی ٹورنامنٹ اور بھارت میں ہونے والے ساف کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی فٹ بال ٹیم تاحال حکومتی اجازت کی منتظر ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کو 8 جون کو ماریشس روانہ ہونا ہے جہاں سے ٹیم براہِ راست بھارت جائے گی۔ٹیم کو دونوں ایونٹس میں شرکت کے لیے اب تک عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) نہیں مل پایا ہے۔پی ایف ایف نے مئی کے تیسرے ہفتے میں تمام دستاویزات پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھجوا دی تھیں تاحال این او سی نہ ملنے کی وجہ سے قومی ٹیم کے کیمپ میں موجود کھلاڑی بھی غیر یقینی کی صورتِ حال کا شکار ہیں اور انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں حکومت سے جلد این او سی جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر اپ لوڈ کی تو اس پر اسپورٹس بورڈ کے سوشل میڈیا اکاو¿نٹس سے جواب دیا گیا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق تمام فیڈریشنز پر لازم ہے کہ این او سی کےلئے 4 سے 6 ہفتے قبل درخواست دیں، ماریشس اور بھارت میں ہونے والے ایونٹس کے لیے درخواست 23 مئی کو موصول ہوئی جو نامکمل تھی، اس کے باوجود بھی این او سی کیلئے 25 مئی کو وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ اور آئی پی سی کی وزارت کو لکھا گیا تھا۔
غیر ملکی ایونٹس: قومی فٹ بال ٹیم شرکت کیلئے حکومتی اجازت کی منتظر

















