وزیراعظم شہبازشریف کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں صدر رجب طیب اردگان کی حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے سابق نائب وزیراعظم اورایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دیولت مہچیلی سے ملاقات کی ، انہوں نے صدراردگان کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہبازشریف سے جمہوریہ کوسووکی کی صدروجوسہ عثمانی سادیرو نے بھی ملاقات کی ہے ، دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہارکیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے بلوچستان اورسیتان سرحد مارکیٹ کے قیام اور ایرانی صدر سے حالیہ ملاقات کاحوالہ دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیشرفت ہے، سرحدی مارکیٹ سےدونوں ممالک کے عوام کوفائدہ ہوگا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کی بھی ملاقات ہوئی جس میں خطے میں روابط کے فروغ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پر ترکیہ میں موجود ہیں ، جہاں انہوں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے۔