آئین وقانون کی پاسداری کرونگا،اردگان،حلف اٹھا لیا

انقرہ (مشرق نیوز)رجب طیب اردگان نے مسلسل تیسری بار ترکیہ کے صدر کاحلف اٹھا لیا،نو منتخب ترک صدر رجب طیب اردگان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہبازشریف سمیت 20 ملکوں کے سربراہوں ،سیکرٹری جنرل نیٹو ،امیر قطر، آذربائیجان کے صدر،روسی پارلیمنٹ کے سپیکر و دیگرعالمی رہنما ﺅں نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں طیب اردگان نے کہا آئین قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔