اسلام آباد(بیورورپورٹ)نادرا ایک قدم اور آگے،آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام ”آئرس“ متعارف کرا دیا،نظام سے شہریوں کے شناختی معلومات میں دہرے اندراج کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
آئرس نظام کو انگلیوں کے نشانات و چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں کےساتھ استعمال میں لایا جائے گا، نادرا ہیڈ کوارٹرز میں انتہائی کامیاب آزمائشی تجربے کے بعد اب نظام نے بلیو ایریا اسلام آباد، پیکو روڈ لاہور اور ڈی ایچ اے کراچی میں قائم نادرا میگا سنٹرز میں کام شروع کر دیا ،مرحلہ وار پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی کو ملک بھر میں نادرا کے 700 سے زائد مراکز پر متعارف کرایا جائے گا۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا نظام انسان کی آنکھوں میں اتر کر حقیقی شناخت تک پہنچتا اور ڈیجیٹل دنیا میں وجود کو ہمیشہ کےلئے امر کر دیتا ہے،شناخت کے دہرے اندراج و شناختی معلومات کے غلط استعمال کا خطرہ بھی ختم ہو جائے گا،کم عمر بچوں کی بائیو میٹرک شناخت کی سہولت بھی شامل ہوگی۔
آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نیا نظام” آئرس“ متعارف



















