پنجاب پولیس ، شہداءکے اہل خانہ اور زخمی ملازمین کیلئے قابل تحسین اقدامات

لاہور(مرزا ندیم بیگ )پنجاب پولیس میں ملازمین کےلئے اصلاحات کی گئی ہیں،فنڈز فلاح و بہبود کےلئے شہداءکی فیملی کےلئے اور زخمی ہونے والے ملازمین کےلئے جو اقدامات کئے گئے قابل تحسین ہیں، پروموشن کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم سی سی پی او آفس بی برانچ میں موجود کچھ ملازمین کی وجہ سے چھوٹے درجے کی ترقی ہونا ناممکن ہو چکی ہے۔ لاہور ضلع میں 3 ہزار کے قریب ہیڈ کانسٹیبل انٹر کوالیفائیڈ ہیں عرصہ دراز سے انکی پروموشن نہیں ہو سکی۔ آئی جی پنجاب اس طرف توجہ دیں ،اس حوالے سے ہیڈ کانسٹیبلز لاہور پولیس نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے گذارش کی ہے کہ پورے پنجاب میں ہیڈ کانسٹیبل کی اتنی پروموشن ہوئی ہیں جو کہ اس سے قبل نہ ہوئی تھیں، اسکے علاوہ پولیس ملازمین کےلئے جو اصلاحات کی ہیں اور جو محکمہ پولیس کی فنڈز فلاح و بہبود کےلئے شہداءکی فیملی کےلئے ،معزور ملازمین کےلئے جو کسی پولیس مقابلہ یا دھماکے میں زخمی ہوئے ا ن کےلئے جو اقدامات کئے گئے قابل تحسین ہیں ،ہیڈ کانسٹیبلز لاہور کا کہنا تھا کہ آپ کا نام پنجاب پولیس میں سنہری حروف میں لکھا جائےگا، پورے پنجاب میں جو پروموشن کا سلسلہ جاری ہے آج تک کسی کو اتنی پروموشن نہ ملی ہے جبکہ سی سی پی او بی برانچ میں کچھ ملازمین جو کہ عرصہ دراز سے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کی وجہ سے چھوٹے درجے کی ترقی ہونا ممکن نہیں ان کو فوری یہاں سے ٹرانسفر کیا جائے تاکہ ان کے باعث جن ملازمین کی ترقیاں رُکی ہوئی ہیں وہ بھی فیض یاب ہو سکیں ،چھوٹے اضلاع میں پچھلے سال تک جتنے بھی ہیڈ کانسٹیبل تھے، انکو آپ کے حکم سے پرموٹ کر دیا گیا لیکن لاہور کے ضلع میں تین ہزار ہیڈ کانسٹیبلز انٹر کوالیفائیڈ ہیں جو عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر ہیں ان کی پروموشن کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا، ہیڈ کانسٹیبلز لاہور پولیس کی جانب سے توجہ دلاﺅ نوٹس میں التجا کی گئی ہے کہ ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئی کی پروموشن کے لئے خصوصی توجہ فرمائیں تاکہ ایک رینگ میں 12/13 سال ہیڈ کانسٹیبلز کو پروموٹ کئے جانے کا حکم صادر فرمایا جائے ۔