انسانیت کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں ہوتا: ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) سکھ کمیونٹی کے وفد نے گزشتہ روز کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد سکھ کمیونٹی کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور پٹیالہ بلاک سے تاریخی محبت کا اعتراف اور اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ اس موقع پر نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے سردار امیر سنگھ، سردار تربیدعا سنگھ، سردار کلیان سنگھ، گیانی دیا سنگھ، گیانی رنجیت سنگھ، مہندر پال سنگھ،سلونت کور، مہک دیپک، گیانی بلونت سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ اور دیگر موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سکھ کمیونٹی سے ملاقات کرکے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انسانیت کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو آزمانے کیلئے مختلف شناخت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ ہمیں حضرت محمد مصطفیکی امت ہونے پر فخر ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان لا الہ الااللہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔ ہمارے نبی کریمکے وصال کے وقت کوئی اثاثہ جات نہیں تھے۔ حضرت محمد مصطفیہم مسلمانوں کے رول ماڈل ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی کریمدوجہانوں کی چابی دے کر بھیجا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے مریضوں کی خدمت کرنے والے سکھ ڈاکٹرز کی خدمات کو بے حد سراہا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاکہ آج کے دن سکھ کمیونٹی کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں دورہ قابل فخر ہے۔ مہاراجہ بھوبندر سنگھ کے دو شوق تھے ایک وہ بہت اچھے کرکٹر تھے اور دوسرا وہ تعلیم اور آرکیٹیکچر سے لگاو رکھتے تھے۔ پروفیسر محمود ایاز نے کہاکہ بھوپندر سنگ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے پٹیالہ بلاک کی تعمیر کروائی۔تاریخ میں ان کی کاوشوں کو زندہ رکھا جائے گا۔بھوپندر سنگ کی یاد میں ان کی تصویر کو کنگ ایڈورڈ کے پٹیالہ بلاک میں نصب کیا گیا ہے۔دریں اثناءنگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہداخترزمان کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت علی جان خان اور دیگرافسران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیرصحت اور چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کے دوران یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں مزیدبہتری کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے اس حوالے سے اجلاس کے دوران بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں اصلاحات کی اشدضرورت ہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف نے پی کے ایل آئی میں ہونے والے اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کو نہ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ آئندہ سٹیئرنگ کمیٹی میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو حتمی منظوری کیلئے کابینہ میں لے کرجائیں گے۔