جسٹس اقبال حمید الرحمن چیف جسٹس شریعت کورٹ تعینات

اسلام آباد(بیورورپورٹ)جسٹس اقبال حمید الرحمن چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات،صدر مملکت نے منظوری دےدی،صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 175اے 13 کے تحت دی۔

جسٹس اقبال حمید الرحمن کو3سال کےلئے چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیا گیا ، جسٹس اقبال حمید الرحمن سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں۔