پنجاب تباہی سے بچ گیا، کالعدم تنظیموں کے 12دہشتگردگرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر) کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردی خدشات کے پیش نظر مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،حکام کے مطابق کارروائی سرگودھا ، راولپنڈی ،ملتان ،بہالپور اور گوجرنوالہ میں کی گئی۔

گرفتار دہشتگردوں میں میر احمد،حبیب الرحمان ہارون، ضیاءعمران، مدثر ،عدیل اور فاروق سمیت دیگر شامل ہیں،تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ، قبضے سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ،ڈیٹو نیٹر، ہینڈگرنیڈ ،اسلحہ ، گولیاں اور نقدی برآمد کر لی گئی،حکام نے کہا سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہیں ۔