گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کاجن بے قابو،جینا محال

لاہور(خبر نگار)گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کاجن بے قابو،کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے جینا محال ہوگیا،ملک میں بجلی کی طلب 14ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر 21ہزار میگاواٹ تک جاپہنچی۔

لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت شہری علاقوں میں 2سے 4گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تاہم دیہی علاقوں، لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ زیادہ ہے، طلب میں اضافے کے باعث عوام کو کئی کئی گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

بجلی کی بندش کے باعث متعدد علاقوں میں پانی بھی غائب ہوگیا،شہری بوند بوند کو ترس گئے۔