لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب کی نگران حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور،عدالت نے گورنر پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا اگر 90روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگراں حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟ ۔
وکیل اظہر صدیق نے کہا 90روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگراں حکومت از خود ختم ہو جائے گی اور پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ دوبارہ بحال ہوجائیں گے،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست پر اعتراض کیا، جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا آپ کون ہیں؟ ۔
اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے جواب دیاپنجاب حکومت کا نمائندہ ہوں اور جسٹس رضا قریشی اسی نوعیت کی درخواست کو خارج کر چکے ہیں،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے نگراں حکومت کو نوٹس نہیں کر رہے ،عدالت معاملے کو آئینی طور پر دیکھ رہی ہے۔
نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر نوٹس
















