مظفر آباد(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے مقبوضہ کشمیر میںجی 20 کانفرنس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،بھارت کاچہرہ نقاب کرینگے۔
آزاد کشمیر آمد پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر کے پارلیمان سے بھی مخاطب ہوں گا، کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے جلسہ کریں گے،کانفرنس کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا نا بھارت کی بھول ہے ،بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں،کشمیری بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کےلئے آیا ہوں۔
قبل ازیں مظفرآباد پہنچنے پرپیپلزپارٹی کے اراکین قانون ساز اسمبلی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔
کشمیر میں جی 20 کانفرنس عالمی قوانین کی خلاف ورزی،بھارت کاچہرہ نقاب کرینگے،بلاول بھٹو

















