اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان عمران خان پر برس پڑیں،ایمان مزاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاوالدہ شیریں مزاری کی پی ٹی آئی کیلئے بڑی جدوجہد ہے،اپنا وقت دیا لیکن جب گرفتار ہوئیں تو قیادت نے ساتھ نہیں دیا۔
ایمان مزاری نے شکوہ کیا گرفتاری کے 5 یا 6دن بعد عمران خان نے والدہ کے حق میں بیان دیا،عمران خان کو کارکنوں نہیں صرف اپنی اور اہلیہ کی پڑی ہے۔
عمران خان کو صرف اپنی اور اہلیہ کی پڑی ہے،ایمان مزاری
















