لاہور (مشرق نیوز) کانز فلمی میلے میں پاکستانی اداکار عدنان شاہ ٹیپو کی فلم ” ان فلیمز“کا پریمئرہوا ۔عدنان شاہ ٹیپو نے کینیڈین نژاد پاکستانی فلم میکر ضرار خان کی فلم میں مرکزی کردارادا کیا ۔اس فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا جبکہ شانت جوشی اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔کراچی میں بننے والی اس فلم کی کہانی ماں بیٹی کی ہے جن کے خاندان کے سربراہ کی موت کے بعد وہ اپنے ماضی کی حقیقی وخیالی کرداروں سے ملتی ہیں،یہ ہارر سائیکولوجیکل فلم ہے۔عدنان شاہ ٹیپونے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میںلکھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں کانز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہاہوں۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کامیابی میری اہلیہ ہاجرہ الف خان ، میری والدہ ،میری بیٹیوں خوشی ، روشنی ، تعبیر اور منت کی ہے۔ ساتھ ہی عدنان نے علی سلمان ، اظفر علی ، احسن رحیم اور ریحان شیخ کا بھی شکریہ ادا کیا۔کانز فلم فیسٹیول میں عدنان نے اپنی اہلیہ ہاجرہ خان کے ہمراہ شرکت کی۔
کانز فلمی میلے میں پاکستانی اداکار عدنان شاہ ٹیپو کی فلم کا پریمئر



















