اوٹاوا (مشرق نیوز) پاکستان میںپرامن مظاہروں کی اجازت ہونی چاہیے،اسلام آباد کی صورتحال پر 16کینیڈین اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیاپاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت ہونی چاہیے۔
تشددکے تمام واقعات سمیت بےگناہ شہریوں، صحافیوں و دیگر افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،گرفتار افراد پر مقدمات سول عدالت میں چلائے جانے چاہئیں، عمران خان پر عائد الزامات کھلی عدالت میں واضح کیے جائیں اور پاکستانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ آزاد اور شفاف انتخابات سے کرنا چاہیے،پاکستان میں جمہوری اقدار کی حکمرانی کیلئے ساتھ دیں گے، پاکستان کی صورتحال پرآپ کے ٹھوس ردعمل کے منتظر ہیں۔
پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت ہونی چاہیے،کینیڈین اراکین پارلیمنٹ

















