بحیرہ اوقیانوس میں 7.7 شدت کا زلزلہ، قریبی جزیروں پر سونامی وارننگ جاری

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی ارضیاتی سروس کے مطابق جمعہ کے روز بحیرہ اوقیانوس میں شدید زلزلہ کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ادارے نے بتایاکہ یہ زلزلہ جزیرے نیو کالیڈونیا کے قریب پیش آیا اور ریکٹر سکیل پر اسکی شدت 7.7 شدت ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز زمین میں 37 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔اوقیانوس کے سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق ابتدائی اندازے کے مطابق زلزلے سے 1000 کلومیٹر مسافت پر موجود جزیروں کو سونامی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔نیو کالیڈونیا کے دارالحکومت نومیا کی ایک خاتون رہائشی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جزیرے پر محسوس نہیں کئے گئے۔