عمران خان کاالزام بے ہودہ،کالاجھوٹ،قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ‘ پنجاب حکومت

لاہور (خبر نگار) نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پولیس فائرنگ سے 25شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے الزام کو سفید جھوٹ اور بے ہودہ قرار دیدیا۔

نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاعمران خان کے الزامات بے ہودہ ،سفید جھوٹ ہیں، پولیس فائرنگ سے 25شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کا الزام کالا جھوٹ ہے، پنجاب پولیس کو 9مئی کو مظاہرین پر فائرنگ نہ کرنے کے احکامات تھے،پولیس فائرنگ سے کسی کے زخمی یا مارے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

عمران خان بے ہودہ اور جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں، جھوٹے الزامات پر عمران خان کےخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔