کابل (مشرق نیوز) تحریک طالبان کے رہ نما ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ نے ایک باضابطہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملا محمد حسن آخوند کو وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کے مطابق ملا محمد حسن آخوند کو خرابی صحت کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ۔یاد رہے کہ طالبان رہ نما کو گذشتہ اپریل میں ایک حیران کن اقدام کرتے ہوئے تحریک کے سرکاری ترجمانوں اور میڈیا اہلکاروں کو کابل سے جنوبی افغانستان کے شہر قندھار منتقل کی ہدایت کی گئی تھی۔آخوندزادہ نے سرکاری ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو قندھار منتقل کرنے کا حکم دیا۔افغان طالبان کمانڈر ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ نے نیشنل انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی کو قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ بھی مقرر کیا ہے۔
طالبان سپریم لیڈر نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا

















