اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ڈی ایم فضل الرحمن نے دھرنا ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہااب ملک کا ہر فیصلہ عوام کریں گے، عدالتی وقار کےلئے چند ججز کو قربان کردیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا،عدلیہ کے وقار کو بحال کرنا چاہتے ہیں،جانبدار جج اپنی حیثیت کو مجروح کرچکا ، معزز کرسیوں پر بیٹھنے والوں کو پارلیمنٹ ،عوام کی تذلیل کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سیاستدان کی تذلیل ہوگی تو پھر تمہارے ہتھوڑے سے ہمارا ہتھوڑا بھاری ہے، ہتھوڑا گردی نامنظور ہے اور نہ ہی کسی بھی طریقے سے تسلیم کریں گے۔
تمام ادارے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے فرائض انجام دیں، پاکستان کی انتظامیہ پارلیمنٹ اور وزیراعظم کے ہاتھ میں ہے، آپ نے اگر سیاست کرنی ہے تو بلڈنگ سے باہر آو اور میدان میں کھڑے ہوجاو۔
فضل الرحمن نے کہاملک میں گزشتہ دنوں پرتشدد مظاہروں پر کہا جارہا ہے عوام کا ردعمل ہے، دراصل تم نے چند بدمعاشوں کے جتھے کو سیاست کہہ دیا اب آئے کوئی جتھا اور حملہ کر کے دکھائے، کدھر ہے پی ٹی آئی کا مجاہد، دہشتگرد آئے اور اب حملہ کر کے دکھائے،میرے بائیں طرف پولیس کی بڑی تعداد موجود ہے، رینجرز موجود ہے جو عمارت کو تحفظ فراہم کررہے ہیں، میں واضح کردوں پولیس اور رینجرز ہٹ جائے عمارت کی حفاظت کریں گے، کوئی مائی کا لا لعل عمارت کو ٹیڑھی نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہاعمارت کے تقدس کو بحال کریں گے اگر کسی جج نے ادارے کے تقدس کو پامال کیا توبرداشت نہیں کرسکتے،2018 کے الیکشن میں ننگی دھاندلی ہوئی، میدان میں نکلے تو جرنیل ناراض ہوئے، احتجاج کیا اور کہا دھاندلی ہوئی تو کسی کو سوموٹو کا خیال نہیں آیا،جج نے عوام کا سمندر دیکھا تو ایک ہفتے کےلئے کیس ملتوی کردیا، ان کا خیال ہے مجمع چلا جائیگا تو دوبارہ سماعت کریں گے، میں بتانا چاہتا ہوں ایک دن کے نوٹس پر دوبارہ آئیں گے اورپہلے سے بڑی تعداد میں آئیں گے، حکومت پر ہاتھ ڈالا تو چیف جسٹس کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
خطاب کے آخر میں فضل الرحمن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ اسلام آباد آئیں گے، دھرنا ختم ہونے کا اعلان ہوتے ہی جے یو آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکن واپس چلے گئے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















