عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا:پٹرول 10 روپے لٹر سستا کرنے کی سمری ارسال

اسلام آباد(بیورورپورٹ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دےدی، منگل سے قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ،اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 7سے 10روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 8روپے فی لٹر تک کمی ممکن ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا، آئندہ 15دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔