عسکری تنصیبات پر حملوں میں ملوث بیشتر افراد کی شناخت

لاہور ( ) لاہور کے جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) اور دیگر عسکری تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث بیشتر افراد کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شناخت کرلی ، ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مشتعل افراد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی اشیاء و دستاویزات چوری کرنے کی پرتشدد کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔