شرپسندوں کی نشاندہی پر5لاکھ روپے انعام کا اعلان

لاہور( کرائم رپورٹر) محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاﺅس و دیگر سرکاری نجی املاک اور ٹرانسپورٹ کو آگ لگانے ، نقصان پہنچانے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنےوالے شر پسند عناصر کی نشاندہی کرنےوالوں کےلئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں 2نمبر بھی جاری کر دئیے گئے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، محکمہ داخلہ نے شر پسند عناصر کی اطلاع دینے کےلئے ٹال فری نمبر 0800-11111اور ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب 0333-6568985جاری کیا۔