وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اسلام آباد میں نظربند

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں نظربند کردیا گیا،ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان ہاو¿س کو سب جیل قرار دے کر گلگت بلتستان ہاوس کے باہر پولیس و رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو مطلوب رہنماوں کو جی بی ہاوس میں پناہ دینے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کردار کا جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا اہم عہدہ ہونے کی وجہ سے سخت کارروائی نہیں کی جارہی تاہم آئندہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اسلام آباد میں کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔