مجھے گولی مارنے کاحکم ،ہوسکتا ہے آخری ویڈیو پیغام ہو،مراد سعید

پشاور(بیورورپورٹ)سابق وزیر ورہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیاہے مجھے دیکھتے ہی گولی مارنے کاحکم ہے،ہوسکتا ہے میرا آخری ویڈیو پیغام ہو، مارنے کے بعد کہا جائیگا گرفتار کرنے گئے تھے مزاحمت ہوئی، مزاحمت میں پتہ نہیں چلا کہاں سے گولی چلی۔

مراد سعید نے مزید کہا عوامی رد عمل نہ آتا تو عمران خان کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنا لیاگیا تھا،ہم تو اپنی زندگیاں ملک پر نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔