پاکستان کی ایشیاکپ سری لنکا میں ہونے کی مخالفت
لاہور (مشرق نیوز) پاکستان نے ایشیا کپ سری لنکا میں ہونے کی مخالفت کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی ایشیاکپ اور بھارت میں آئی سی سی ورلڈکپ 2023ءمیں گرین شرٹس کی شرکت کے حوالے سے اہم اجلاس میں شرکت کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے منگل کو دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے حکام سے ملاقات کی اور ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات میں کرانے کے بجائے سری لنکا منتقل کرنے کے اقدام پر اعتراض اٹھایا۔سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے زور دیا کہ اے سی سی کو ایشیاکپ کیلئے پاکستان کے نظرثانی شدہ ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو قبول کرنا چاہیے اور اگر اراکین کی اکثریت اسے کہیں اور رکھنا چاہتی ہے تو اسے 2018ءاور 2022ءکی طرح متحدہ عرب امارات میں ہونا چاہیے۔

















