نیویارک(بیورورپورٹ)ممتاز کشمیری وسیاسی سماجی رہنما اور سینئر صحافی خواجہ فاروق نے کہاہے کہ مودی سن لو!کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،واپس لیکر رہیں گے،منفی ہتھکنڈے تحریک آ زادی کشمیر کو کسی صورت نہیں دباسکتے،مقبوضہ وادی میں بدترین مظالم پر دنیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے؟میں پوچھتا ہوںکہاں ہیں انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور بھارت کو سفاکیت کاجواب دینا ہوگا۔ خواجہ فاروق نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر متنازع علاقہ ہے، سرینگر میں جی 20کانفرنس بھارت کی نئی سازش ہے، کانفرنس کامقصد دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے، عالمی برادری فوری نوٹس لیکر مودی حکومت کو روکے، خطے کاامن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے،دنیا نے اب بھی مسئلے کے حل کیلئے اقدامات نہ اٹھائے تو خون ریزی مزید بڑھے گی اور 2ایٹمی طاقتوں میں جنگ بھی چھڑ سکتی ہے، گرفتار و نظر بند کشمیری، حریت قیادت،صحافیوں کو رہا ،کنٹرول لائن سے عوامی رابطے ،سی بی ایم کے تحت ٹریڈ اینڈ ٹریول کو بحال کیا جائے، کنٹرول لائن کے آرپار مذہبی مقامات پر آزادانہ طور پر آنے جانے کی اجازت دی جائے ،بھارت غیر قانونی اقدامات واپس لیکر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے۔
مودی !کشمیر پاکستان کی شہ رگ،واپس لیکر رہیں گے:خواجہ فاروق

















