اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری، 10فلسطینی شہید

تل ابیب (مشرق نیوز)اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری سے10فلسطینی شہید،متعددزخمی ہوگئے، شہید افراد میں اسلامی جہاد کے 3سینئر ترین کمانڈر بھی شامل ہیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا حملے میں فلسطینی اسلامی جہاد کے اراکین کو نشانہ بنایا ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے جنوبی اسرائیل میں خصوصی حالت نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غزہ کی اسرائیل سے جڑی سرحد بند کردی ، جوابی کارروائی کا خطرہ ہونے کے سبب اسرائیل نے جنوبی علاقے کے شہریوں کو بم شیلٹرز میں رہنے کا مشورہ دیدیا ۔