پہلی سہ ماہی ، سعودی بجٹ میں 280.9 بلین ریال کی آمدنی، خسارہ 2.91 بلین

ریاض (مشرق نیوز) سعودی وزارت خزانہ نے 2023کی پہلی سہ ماہی کے بجٹ کے اعداد و شمار کا اعلان کردیاہے اور بتایاہے کہ پہلی سہ ماہی میں 280.9بلین ریال کی آمدنی ریکارڈ کی گئی۔ سعودی بجٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ غیر تیل کی آمدنی میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اخراجات کی مالیت تقریباً 283.9بلین ریال رہی۔ اس طرح خسارہ 2.91 بلین ریال ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بجٹ خسارہ میں نہیں بلکہ 57.5 بلین ریال سرپلس میں تھا۔ تین ماہ کے دوران سرمائے کے اخراجات میں سال بہ سال 75 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیل کی آمدنی کی مالیت 178.6 بلین ریال اور غیر تیل کی آمدنی 102 بلین ریال رہی۔ سعودی حکومت نے 2023 کے بجٹ کا تخمینہ 16 ارب ریال کے سرپلس پر لگایا تھا۔ اس اعتبار سے ایک سہ ماہی میں بجٹ اوسط 4 بلین ریال سرپلس ہونا چاہیے تھا۔