کیا پاکستان کیساتھ ہونیوالے بھیانک ظلم پر بھی کوئی از خود نوٹس ہوگا؟نواز شریف

لندن(مشرق نیوز) سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے مجھے نااہل کرنے میں ثاقب نثار،باجوہ،فیض ملوث،کیا پاکستان کیساتھ ہونیوالے بھیانک ظلم پر بھی کوئی از خود نوٹس ہوگا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نجی ٹی وی کے پروگرام کی ایک ویڈیو شیئر کی،کیپشن میں مزید لکھا منتخب وزیر اعظم کےخلاف سازش رچانے، وزارت عظمی سے ہٹانے، سزا دینے میں ثاقب نثار اور انکا بنچ ، نیب کورٹ کے جج بشیر، جنرل باجوہ اور فیض حمید ملوث ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا سو موٹونوٹس لیتے ہیں تو کیا پاکستان کےساتھ ہونے والے اس بھیانک ظلم پر بھی کوئی از خود نوٹس لیا جائےگا؟ کیا یہ مجرم کبھی عدالت میں بلائے جائیں گے ؟، کیا جنرل فیض حمید اور ثاقب نثار سے پوچھا جائےگا جسٹس شوکت صدیقی کو بنچ سے کیوں ہٹایا گیا ؟ جنرل فیض حمید نے جسٹس شوکت صدیقی کے گھر دو مرتبہ جاکر کیوں کہا نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینا قومی مفاد میں ہے اور اگر انہیں ضمانت ملی تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائےگی ، یہ دو سال کی محنت کیا تھی اور نواز شریف کو سزا دلوانے میں کونسا قومی مفاد تھا ؟،سابق وزیراعظم نے کہا کیا جنرل فیض حمید سے پوچھا جائے گا جسٹس صدیقی کو کیوں کہا نیب کورٹ میں سزا تو ہونی ہی ہونی ہے اب صرف سزا کی مدت طے ہونا باقی ہے، انکو کیسے معلوم تھا سزا تو ہونی ہی ہونی ہے؟ کیا جج بشیر سے پوچھا جائے گا جنرل فیض حمید کو کیسے علم تھا سزا تو ہونی ہی ہونی ہے ؟،نواز شریف نے لکھا کیا انور کاسی سے سوال کیا جائےگا انہوں نے جسٹس صدیقی کو کیوں بنچ سے ہٹایا اور کہا خاموش رہیں یہ اوپر سے حکم ہے؟ اوپر سے حکم کس کا تھا ؟ کیا اعجاز الاحسن سے بھی پوچھا جائےگا انہوں نے بطور مانیٹرنگ جج انصاف کے قتل میں کیا مانیٹرنگ کی تھی جو آج تک چلتی ہی جا رہی ہے؟ کیا جنرل باجوہ سے پوچھا جائے گا انکی سرپرستی اور ناک کے نیچے جنرل فیض یہ سب کچھ کیسے کرتا رہا ؟