اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے عمران خان کو طبی بنیاد پر ریلیف چاہیے تو پمز کا سرٹیفکیٹ لائیں،تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف اداروں اورافسران سے متعلق متنازع بیانات کیس میں بڑا حکم دےدیا،عدالت نے واضح کیا ہے عمران خان کو طبی بنیاد پر ریلیف چاہیے تو پمزہسپتال کا سرٹیفکیٹ لائیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز گاڑی ہائی کورٹ کے اندر لانے کی درخواست کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں اور افسران سے متعلق متنازعہ بیانات کے کیس میں تحریری حکم جاری کر دیااور پمز سرٹیفکیٹ گاڑی کمپاونڈ میں لانے کی درخواست کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی گئی،عدالت عالیہ نے کہا عمران خان کو طبی بنیاد پر ریلیف چاہیے تو پمز ہسپتال کا سرٹیفکیٹ لائیں،پمز کے میڈیکل بورڈ سے معائنہ کروا کر رپورٹ بھی منسلک کی جائے۔
عمران خان کو طبی بنیاد پر ریلیف چاہیے تو پمز کا سرٹیفکیٹ لائیں:اسلام آباد ہائیکورٹ
















